میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اینٹی کرپشن اور چیئرمین کے درمیان اختلافات، امتیاز ابڑوذمہ دار قرار

وزیر اینٹی کرپشن اور چیئرمین کے درمیان اختلافات، امتیاز ابڑوذمہ دار قرار

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) صوبائی وزیر محمد بخش مہر اور چیئرمین اینٹی کرپشن میں اختلافات، اینٹی کرپشن کے تمام معاملات ڈائریکٹر امتیاز ابڑو کے حوالے، بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اینٹی کرپشن سندھ محمد بخش مہر اور چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ سید ذوالفقار شاہ میں اختلافات کی باز گشت ہے، ذرائع کے مطابق ذوالفقار شاہ دوسرے چیئرمین ہیں جن سے صوبائی وزیر محمد بخش مہر کے اختلافات سامنے آئے ہیں، اینٹی کرپشن میں تمام معاملات صوبائی وزیر کے پی ایس ہمایوں اور ڈائریکٹر امتیاز ابڑو کے حوالے ہیں اور محکمے میں تمام تقرریاں و تبادلے مذکورہ دونوں افراد کی منظوری کے بغیر ناممکن ہیں، ذرائع کے مطابق چیئرمین آفس کو عملی طور مفلوج کردیا گیا ہے اور ضلع و ڈویژن میں موجود افسران پرائیوٹ سیکریٹری اور ڈائریکٹر کو رپورٹ کر رہے ہیں، ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے اور سندھ بھر میں متعدد سرکل افسران، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور انسپکٹرز کا تبادلہ کردیا گیا ہے، واضح رہے کہ سابق چیئرمین فرحت جونیجو کے بھی اختلافات سامنے آئے تھے، فرحت جونیجو نے الزام لگایا تھا کہ وزیر اینٹی کرپشن محمد بخش مہر کے پرسنل سیکریٹری شہریار مہر، ڈائریکٹرز سمیت دیگر تقرریوں کیلئے بھاری رشوت وصول کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں