بلڈر عارف میمن کیلئے ادارہ ترقیات کا سسٹم فعال ، سرکاری خزانے کو کروڑوں کا ٹیکا
شیئر کریں
(خصوصی رپورٹ) ادارہ ترقیات کے سابق سسٹم کا سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان، بدنام زمانہ بلڈر عارف میمن کے اسکیموں کی ای ڈی سی مد میں کروڑوں روپے جعلسازی کے ذریعے ایڈجسٹ کر لئے گئے، سابقہ سسٹم کی عارف بلڈر کی سہولت کاری سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد کے سابق سسٹم کی جانب سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق عارف بلڈر کے غیرقانونی دھندوں کو ادارہ ترقیات میں تحفظ دینے والا سابق سسٹم سابق سیکرٹری کے ذریعے آپریٹ کیا جاتا تھا اور شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ایڈینشل سیکرٹری اصغر میمن سسٹم میں سہولت کاری کا کردار ادا کرتے تھے، ذرائع کے مطابق اصغر میمن جعلسازیون میں مہارت رکھتے ہیں اور ان پر اس وقت مختلف تحقیقات جاری ہیں، ذرائع کے مطابق ہاؤسنگ اسکیموں کے مالکان کو ای ڈی سی (ڈیولپمنٹ چارجز) کی مد میں ادارہ ترقیات کو رقم دینے ہوتی ہے جو کہ این او سی میں رقبے یا لے آؤٹ پلان میں طے کئے جاتے ہیں، ذرائع کے مطابق عارف بلڈر کی طرف ادارہ ترقیات کے کروڑوں روپے ای ڈی سی کی مد میں واجبات تھے جو کہ سابق سسٹم نے جعلسازی کے ذریعے ایڈجسٹ کروا دئے ہیں، ذرائع کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد کے سابق سسٹم کے افسران عارف بلڈر کے ذاتی ملازم کے طور پر کام کرتے ہیں جن کو بھاری رقم کے ساتھ پلاٹس بھی دئے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد سے سابق سسٹم کی بوریا بستر گول ہونے کے بعد عارف بلڈر شدید پریشانی کا شکار ہے اور عارف بلڈر کے تمام غیرقانونی دھندوں کی فائلیں کھلنے کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے، ذرائع کے مطابق عارف میمن پرانے سسٹم کی کو دوبارہ ادارہ ترقیات ہر مسلط کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور موجودہ افسران کے خلاف مہم میں بھاری رقم بھی خرچ کر رہے ہیں۔