میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یمن کے حوثیوں کا میزائل حملہ، اسرائیلی دفاع ناکام

یمن کے حوثیوں کا میزائل حملہ، اسرائیلی دفاع ناکام

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر میزائل سے حملہ کردیا اور اسے اسرائیل پر میزائل حملے کی شروعات قرار دے دیا۔ حوثی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل پر ہائپر سونک میزائل سے حملہ کیا گیا، حوثی حملے کا ہدف اسرائیلی فوجی مرکز تھا۔صنعاء سے حوثی فوجی ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کا فضائی دفاع یمنی میزائل کو روکنے میں ناکام رہا۔اسرائیلی فضائیہ نے یمنی پروجیکٹائل پر 20 انٹر سیپٹرز داغے لیکن ناکام رہے ، اسرائیلی فضائی دفاع ناکام ہوگیا۔ خدا کا شکر ہے کہ یمنی میزائل اسرائیل پہنچ گئے ۔حوثی ترجمان یحییٰ سریع نے مزید کہا کہ پہلے ڈرون اور اب میزائل، یہ سب بغیر کسی رکاوٹ کے اسرائیل پہنچ گئے۔ترجمان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کیخلاف حملے مستقبل میں مزید بڑھیں گے ۔ترجمان حوثی فوج نے کہا نے کہ اسرائیلی تاریخ میں پہلی بار 20لاکھ افراد کو پناہ گاہوں کی طرف بھاگنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر قریب آنے کے ساتھ مزید بڑے حملے کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں