میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی آئی اے کا ماہانہ خسارہ 12 ارب روپے تک پہنچ گیا

پی آئی اے کا ماہانہ خسارہ 12 ارب روپے تک پہنچ گیا

جرات ڈیسک
هفته, ۱۶ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پی آئی اے کا ماہانہ خسارہ 12 ارب روپے تک پہنچ گیا، وزارت خزانہ نے قومی ایئر لائن پی آئی اے قرض پر سود اور خسارہ برداشت کرنے سے انکار کردیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پی آئی اے نے کمرشل بینکوں سے حکومتی گارنٹی پر 260 ارب قرض لیا ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے ایف بی آر کو 1 ارب 25 کروڑ روپے ٹیکس ادا نہیں کر رہا اور سول ایوی ایشن کو ماہانہ 1 ارب سے زائد کی ادائیگی نہیں کر رہا۔ قومی ایئر لائن کی ماہانہ آمدن 22 ارب اور اخراجات 34 ارب تک ہیں، پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 740 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ نگراں وزیرِ خزانہ نے نجکاری ڈویژن اور پی آئی اے انتظامیہ سے نجکاری پلان مانگ لیا، پی آئی اے کی نجکاری فوری عمل میں لائی جانے کی تجویز ہے۔ قومی ایئر لائن پی آئی اے کے قرض کا حجم اثاثوں کی مالیت کا 5 گنا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں