میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں کریک ڈاؤن، 3 لاکھ 31 ہزار 700  گندم کی بوریاں برآمد، متعدد ذخیرہ اندوز گرفتار

سندھ میں کریک ڈاؤن، 3 لاکھ 31 ہزار 700 گندم کی بوریاں برآمد، متعدد ذخیرہ اندوز گرفتار

جرات ڈیسک
هفته, ۱۶ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ میں اسمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سکیورٹی فورسزکی جانب سے کریک ڈاؤن کیا گیا ، 3لاکھ 31 ہزار700 گندم کی بوریوں کو برآمد کر لیا گیا، متعدد ذخیراندوزوں گرفتار کرلیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے مختلف آپریشنز میں متعدد ذخیرہ اندوزوں کو گرفتار کرلیا ہیں، تمام مجرمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔ آپریشنز کے دوران ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلرز سے برآمد شدہ سامان کوبھی قبضے میں لے لیا گیا، سکھر، خیرپور، گھوٹکی اور قمبر شداد کوٹ سے برآمد شدہ سامان میں 3 لاکھ 31 ہزار700 گندم کی بوریاں شامل ہیں۔ خیرپور اور نواب شاہ سے چینی کی 10 ہزار900 بوریاں برآمد ہوئیں، خیرپور، سنگھار اور گھوٹکی سے حاصل ہونے والے سامان میں 5 ہزار750 یوریا کی بوریاں شامل ہیں۔ قمبر شہداد کوٹ سے 1000 کھاد کی بوریاں اور خیرپور سے 83 ہزار200 لیٹرخورنی تیل بھی برآمد ہوا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں