جنوبی وزیرستان میں7فوجی جوان مادروطن پرقربان
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ ستمبر ۲۰۲۱
شیئر کریں
جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد مارے گئے ، فائرنگ کے تبادلے میں 7 فوجی جوان بھی شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیمطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 7 فوجی جوان بھی شہید ہوگئے۔ علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن تیز کر دیا گیا ۔دوسری جانب وزیر داخلہ نے دوران آپریشن پاک فوج کے جوانوں کی شہادت کی اطلاع پرغم کا اظہار کیا ،وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو وزیر داخلہ شیخ رشیدنے خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ وطن کی خاطر جان دینے والوں پر پوری قوم کو ناز ہے۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔