بلدیہ عظمی کے ٹیکس جمع کرنے پرکے الیکٹرک آمادہ ،صارفین پرقہرڈھانے کوتیار
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ ستمبر ۲۰۲۱
شیئر کریں
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کو بجلی فراہم کرنے والا ادارہ کے الیکٹرک بلدیہ عظمی کراچی (کے ایم سی)کے لیے ٹیکس اکٹھا کرنے پر رضا مند ہو گیا ہے۔اس ضمن میں میٹرو پولیٹن کمشنر کراچی افضل زیدی نے سندھ حکومت کے محکمہ توانائی کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں نیپرا سے اجازت لینے کے لیے سندھ حکومت وفاق سے درخواست کرے۔محکمہ توانائی سندھ کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بلدیہ عظمی کراچی (کے ایم سی)2008 سے میونسپل یوٹیلٹی ٹیکس لے رہی ہے۔میٹرو پولیٹن کمشنر کراچی افضل زیدی کے سندھ حکومت کے محکمہ توانائی کو لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کے ایم سی تھرڈ پارٹی کے ذریعے ٹیکس اکٹھا کر سکتی ہے۔