میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نوویں جماعت کی طالبہ سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق

نوویں جماعت کی طالبہ سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کورونا کی وباء کی بندش کے بعد اسکول کھلنے کے پہلے ہی دن کراچی کے نجی اسکول میں ایک طالبہ کے سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہونے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں عائشہ منزل پر واقع نجی اسکول کی نوویں جماعت کی طالبہ اسکول کی سیڑھیوں سے گر کرجاں بحق ہو گئی۔جاں بحق ہونے والی طالبہ کے اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکول کی انتظامیہ کی کوتاہی سے 14 سال کی اریبہ آصف جان سے چلی گئی۔اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اسکول کی انتظامیہ نہ ہی بچی کو بروقت اسپتال لے کر گئی اور نہ ہی گھر والوں کو فوری طور پر اس حادثے کی اطلاع دی۔نجی اسکول کے مالک کا کہنا ہے کہ نویں جماعت کی طالبہ اریبہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر گئی تھی۔اسکول کے مالک کا یہ بھی کہنا ہے کہ حادثے کے فوری بعد طالبہ کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹر نے بتایا کہ اریبہ انتقال کر گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں