میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم آزاد کشمیر کا جے یوآئی(ف) کے زیراہتمام کشمیر آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان

وزیراعظم آزاد کشمیر کا جے یوآئی(ف) کے زیراہتمام کشمیر آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرنے جمعیت علما اسلام (ف) کے زیراہتمام 19ستمبر کو مظفرآباد میں کشمیر آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان کردیا۔ مسلم لیگ ن کے کارکنان بھی شریک ہوں گے ۔ آزادی مارچ کی تیاریاں اختتامی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ کشمیر آزادی مارچ کے میزبان وزیراعظم آزاد کشمیرہونگے ۔ پیرکواسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق جے یوآئی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل مولانا امتیاز عباسی کی قیادت میں وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے اہم ملاقات کی مسئلہ کشمیرپر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے جرات مندانہ موقف پر خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ جے یوآئی کے وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو 19ستمبر کو مظفرآباد میں ہونے والے آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دی ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے دعوت قبول کرتے ہوئے آزادی مارچ کی میزبانی کرنے کا اعلان کردیا۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ مظفرآباد میں ہونے والے آزادی مارچ میں مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت اور کارکنان بھی شریک ہوں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں