
کراچی والوں کے مسائل حل کرنے میں کوتاہی براشت نہیں، وزیراعظم
شیئر کریں
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے گورنر سندھ محمد زبیر نے ملاقات کی اور وزیراعظم کو سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ جمعہ کے روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے گورنر سندھ محمد زبیر نے ملاقات کی اور سندھ میں خصوصاً کراچی میں وفاقی حکومت کی طرف سے جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا اور 2018ء کے انتخابات سے پہلے پہلے تمام زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کو پایا تکمیل تک پہنچانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ حکومتی سرمایہ کار دوست پالیسوں پر تاجر برادری نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور نجی شعبے نے سندھ میں امن و امان کی صورتحال کو سراہا ہے وزیراعطم نے گورنر سندھ کی آگاہی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اور کراچی کی عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہو گی اس لیے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچائے تاکہ کراچی اور سندھ کی عوام کو ریلیف مل سکے۔