میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت لڑکیوں کی تعلیم، غربت ختم کرنے کے لیے کام کررہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

حکومت لڑکیوں کی تعلیم، غربت ختم کرنے کے لیے کام کررہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ صوبے میں شعبہ تعلیم کو اولیت دے رہی ہے، لڑکیوں کی معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ حکومت غربت اور بے روزگار ی کے خاتمہ کے لیے معاشی ترقی کے ایجنڈے پر کاربند ہے، سندھ کے واٹر باڈیز کی بحالی سے غربت کے خاتمہ میں بڑی مدد ملے گی۔ یہ بات جمعہ کو امداد رسانی کی بین الاقوامی تنظیم کے سربراہ مارک گولڈ رنگ کے اپنے چار رکنی وفد کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات دوران کہی، آکسفام کے سربراہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ آکسفام انگلستان کی آرگنائیزیشن ہے جوغربت کے خاتمے اور غریب افراد کو خودکفیل بنانے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے،آکسفام پاکستان میں 1973 سے خواتین کو بااختیار بنانے اور خواتین میں غربت کے خاتمے کے لیے کام کررہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں