میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈیفنس پولیس سرپرستی میں مساج سینٹرز کی آڑ میں فحاشی کے اڈے قائم

ڈیفنس پولیس سرپرستی میں مساج سینٹرز کی آڑ میں فحاشی کے اڈے قائم

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ اگست ۲۰۲۵

شیئر کریں

مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا کے ذریعے فحاشی کے اڈوں کی تشہیر ، پولیس لاکھوں روپے ہفتہ وصول کرنے لگی، ذرائع
فیز 2 جامی کمرشل میں نزد جنرل اسٹور، کھڈا مارکیٹ، فیز 7 خیابان عباسی نالا والا روڈ،کلاک ٹاور و دیگر علاقے شامل

ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں پولیس کی مبینہ سرپرستی میں مساج سینٹرز کی آڑ میں فحاشی کے اڈے قائم ہونے کا انکشاف ہوا ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے فحاشی کے اڈوں کی تشہیر بھی کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفینس کے علاقے فیز 2 جامی کمرشل میں نزد جنرل اسٹور، کھڈا مارکیٹ، ڈیفینس فیز 7 میں خیابان عباسی نالا والا روڈ، فیز 2 کے علاقے جوس کارنرکے قریب۔ سی ویو کے علاقے کلاک ٹاور کے قریب عمارت کی تیسری منزل سمیت دیگر علاقوں میں فحاشی کے اڈے قائم ہیں، ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقوں میں قائم ہوئے مساج سینٹرز میں فحاشی کی جا رہی ہے، جس کی سرپرستی میں پولیس لاکھوں روپے ہفتہ بٹورتی ہے، مساج سینٹرز کے صرف نام استعمال کیے جا رہے ہیں لیکن اصل میں وہاں فحاشی کے اڈوں کے طور پر کام کیا جا رہا ہے، اس کے لیے سوشل میڈیا پر بھی باقائدہ تشہیر کی جا رہی ہے، علاقوں میں فحاشی کے اڈوں کے باعث علاقہ مکین پریشانی کا شکار ہیں، بار بار شکایتوں کے باوجود مذکورہ تھانے ڈیفینس، گزری، درخشاں کے زمہ دار پولیس افسران خاموش ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں