میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حب کینال میں شگاف پڑ گیاکراچی کو سپلائی بند، لاکھوں گیلن پانی ضائع

حب کینال میں شگاف پڑ گیاکراچی کو سپلائی بند، لاکھوں گیلن پانی ضائع

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

حب کینال میں شگاف سے کراچی کو پانی کی فراہمی بند اور لاکھوں گیلن پانی ضائع ہوگیا۔واٹر کارپوریشن حکام کے مطابق پانی کی سطح کم ہونے کے بعد مرمتی کام شروع کیا جائے گا جسے آئندہ چوبیس گھنٹے میں مکمل کرلیا جائے گا۔ مرمتی کام کے باعث حب ڈیم سے کراچی کو پانی کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق حب کینال سے کراچی کو یومیہ دس کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ پانی کی فراہمی بند ہونے سے اورنگی ٹائون، سائٹ ، بلدیہ، سرجانی سمیت متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی شدید متاثر رہے گی۔واٹر کارپوریشن کے مطابق حب کینال میں شگاف پڑنے کی اطلاع ملنے پر واٹر کارپوریشن حکام موقع پر پہنچ گئے اور شگاف کا معائنہ کیا۔ چیف انجینئر واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ حب کینال میں پانی کی سطح کم ہونے کے بعد مرمتی کام شروع کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں