سائفر گمشدگی پر عمران خان کے خلاف مقدمہ درج، جیل میں پوچھ گچھ
جرات ڈیسک
بدھ, ۱۶ اگست ۲۰۲۳
شیئر کریں
ایف آئی اے نے سائفر کی گمشدگی کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ میں سائفر کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں چیئرمین تحریک انصاف کو نامزد کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ میں تعینات ڈی آئی جی لیول کے افسران اس معاملے کی انکوائری کررہے ہیں۔ دوسری جانب سائفر کی گمشدگی کے معاملے پر ایف آئی اے نے گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف سے تحقیقات کیں۔ ذرائع کے مطابق سائفر گمشدگی پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ممبران نے اٹک جیل میں عمران خان سے پوچھ گچھ کی۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے آفس میں ملاقات کی گئی ہے۔