میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شکار پور، حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار

شکار پور، حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۶ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

شکار پور میں کچے کے علاقے میں حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو اسلحہ سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ شکارپور میں حساس ادارے اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کچے کے ڈاکوؤں کو سپلائی کیا جانے والا اسلحہ پکڑ لیا اور ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ شکار پور کے علاقے رستم میں پولیس نے ایک کار کو روکا اور تلاشی کے دوران اس کار سے 11 کلانشکوف اور بڑی مقدار میں میگزین اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس حکام نے کہا کہ ملزم اسلحہ شکار پور میں کچے کے ڈاکوؤں کو فراہم کرتا تھا اور ملزم یہ اسلحہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے علاقوں سے لاتا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں