میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نگراں سندھ کابینہ کی تشکیل کے سلسلے میں مشاورت کا سلسلہ شروع

نگراں سندھ کابینہ کی تشکیل کے سلسلے میں مشاورت کا سلسلہ شروع

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگراں سندھ کابینہ کی تشکیل کے سلسلے میں مشاورت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ، اس ضمن میں متعلقہ حلقوں نے بیشتر افراد کا انتخاب بھی کرلیا ہے جن کے ناموں کا اعلان نگراں وزیر اعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی حلف برداری کے بعد کیا جائے گا۔زرائع نے بتایاکہ نگراں صوبائی کابینہ کا اعلان آئندہ دو روز میں متوقع ہے۔ ابتدائی طور پر نگراں سندھ کابینہ میں 10سے کم افراد شامل ہوں گے ۔ اور امکان ہے کہ نگراں سندھ کابینہ کے انتخاب کے وقت غیر سیاسی پس منظر کے حامل افراد کو ترجیح دی جائے گی۔ نامزد وزیر اعلی سندھ نے اپنی نامزدگی کے بعد اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کی نگراں صوبائی کابینہ میں ایماندار،اہل خدمت کا جذبہ رکھنے والے افراد کو شامل ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں