میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے ،شاہ محمود قریشی

افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے ،شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے، افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں نے مشاورت سے کرنا ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے، افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں نے مشاورت سے کرنا ہے، بھارت مسئلے کو الجھانے کے بجائے سلجھانے کی کوشش کرے، ہم واضح کرچکے ہیں کہ افغانستان میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں، اس معاملے پر پاکستان کا کردار مثبت رہے گا، اگرشکوہ جواب شکوہ میں پڑ گئے تو پھر امن کا مقصد حاصل نہیں ہوسکتا۔وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان کا امن اور خوشحالی ہمارا ایجنڈا ہے، افغان عوام بھی امن اور استحکام چاہتے ہیں، افغان امن عمل میں پاکستان نے مصالحانہ کردار ادا کیا اور کرتا رہے گا، خواہش ہے کہ مسئلہ گفت و شنید سے حل ہو، پاکستان کاموقف واضح ہیکہ افغان مسئلیکا فوجی حل نہیں، دنیانے بھی تسلیم کرلیاکہ مذاکرات ہی مسئلیکا واحد حل ہے آج شام برطانوی وزیرخارجہ سیبھی بات چیت ہوگی، افغان رہنماؤں کا اہم وفد بھی پاکستان آرہا ہے، ہم نیلاکھوں افغانوں کو جگہ دی اورعزت واحترام کے ساتھ پیش آئے، چند لوگوں پرتوجہ نہیں دے رہے، ہم عام افغان عوام کی بہتری چاہتیہیں، وہاں انسانی جانوں کا تحفظ کیا جائے، سیاسی تصفیہ کیلئیکوششوں کی پاکستان حمایت جاری رکھے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں