پہلی سے پانچویں جماعت تک یکساں نصاب تعلیم کل سے نافذ ہوگا
شیئر کریں
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پہلی سے پانچویں تک یکساں نصاب آج( پیر) سے نافذالعمل ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان آج بروز پیر یکساں نصاب تعلیم کے نفاذ کا اعلان کریں گے ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ یکساں نصاب تعلیم لایا گیاہے۔کلاس ون ٹو فائیو ملک بھر کے تعلیمی اداروں کیلئے یکساں نصاب ہے ۔ پہلی سے پانچویں جماعت تک یکساں نصاب آج پیر سے نافذ العمل ہوگا۔ آج کا دن بہت اہم اور باعث مسرت ہے ۔یکساں نصاب تعلیم ہمارے منشور کا حصہ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ موجودہ تعلیمی نظام نا انصافی پر مبنی ہے ۔ موجودہ تعلیمی نظام نے معاشرے کوتقسیم کررکھا ہے ۔ یکساں نظام تعلیم کا نفاذ کثیر المقاصدہے۔ یکساں نصاب تعلیم میں اقلیتی برادری کیلئے الگ نصاب تیار کیا گیا ہے یکساں نصاب تعلیم کے ساتھ اضافی نصاب بڑھانے پر کوئی اعتراض نہیں۔