میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حق خود ارادیت دینے تک بھارت کی پرچم کشائی تقریبات کا کوئی فائدہ نہیں، مشعال ملک

حق خود ارادیت دینے تک بھارت کی پرچم کشائی تقریبات کا کوئی فائدہ نہیں، مشعال ملک

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہاہے کہ جب تک کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت نہیں ملتا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ہندوستان چاہے جتنی پرچم کشائی کی تقریبات کرے اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہندوستان اس صدی کا سب سے بڑا قبضہ مافیا ہے، پندرہ اگست کو ہندوستان کی عوام سے پوچھتی ہوں، کیا آپ کو پتہ ہے آزادی کا مطلب کیا ہے، خون سے تحریکیں لکھی جاتی ہیں تب آزادی کی نعمت ملتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ آپ آندھے اور بہرے ہوگئے ہیں کیا کبھی بھی آپ کو آواز نہیں آئی ان 70 سالوں میں۔ مشعال ملک نے کہاکہ ایک قوم پر ستر سال سے ہندوستان نے قبضہ کیا ہوا ہے اور اس کا گلہ گھونٹا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آپ کو کوئی حق نہیں آزادی منانے کا جب آپ پوری قوم کی آزادی کو زندہ دفن کردیا ہے، یہ بلیک ڈے ہے ، کشمیریوں کیلئے پوری دنیا کیلئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں