میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کے لئے تیاریاں جاری ہیں: نریندر مودی

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کے لئے تیاریاں جاری ہیں: نریندر مودی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

بھارت کے فسطائی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں نام نہاد اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نریندر مودی نے آج بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر لال قلعے کی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں حد بندی کمیشن قائم کیا گیا ہے اور مستقبل میں اسمبلی انتخابات کے انعقادکے لئے تیاریاں جاری ہیں۔ انہوں نے دفعہ 370 کی منسوخی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ کشمیر میں پہلی بار ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات کا انعقاد ملک کے عزم کوظاہر کرتا ہے۔ لداخ جس کو جموں و کشمیرکی تقسیم کے بعد مرکز کے زیر انتظام علاقہ قراردیاگیا ہے، کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بھی ترقی کے بے شمار مواقع کی طرف بڑھ رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں