میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات کراچی، میگا کرپشن اسکینڈلز   نے شہریوں کے ہوش اُڑا دیے

ادارہ ترقیات کراچی، میگا کرپشن اسکینڈلز نے شہریوں کے ہوش اُڑا دیے

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ جوہر مجید شاہ) ادارہ ترقیات کراچی میں ” آن پے اسکیل( OPS ) افسران کی لوٹ سیل دوسری طرف ” ایڈیشنل دوہرے چارج ” کے مزے الگ ” سپریم کورٹ سمیت ” ریاستی و محکمہ جاتی بائی لاز کھڈے لائن سونے پہ سہاگہ حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے سیاسی افسر ” محبوب عالم ” کی ماہانہ ڈیڑھ لاکھ میں واپسی نے تو سپریم کورٹ اور ریاست کے تصور کو ہی دھندلا دیا ادارہ ترقیات کراچی میں لوٹ مار کے بے تاج بادشاہ و بازیگر وں کی منڈی سج گئی جبکہ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ایک جانب سیاسی تو دوسری طرف حکومتی ” داؤ پیچ ” میں پھنس گئے ادھر ” کرپشن ” لوٹ مار ” کے میگا اسکینڈلز اور چونکا دینے والے ہوشرباء انکشافات نے شہریوں کے ہوش اڑادئیے حیران کن طور پر سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کیساتھ حکم عدولی بھی دھڑلے سے جاری دوہرے عہدوں کیساتھ ندیم اقبال، چیف انجنیئر کے ڈی اے اور میمبر ٹیکنیکل کی اہم ترین سیٹ پر قابض دوسری طرف سپرٹنڈنٹ انجینیئر طارق رفیع کو تہرے چارج سے نوازتے ہوئے نوازشات کی برسات ڈائریکٹر ٹریفک انجنیئر نگ بیورو، پروجیکٹ ڈائریکٹر پبلک ہاؤسنگ اسکیم اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ADB کے ڈی اے کا چارج بطور تحفہ تھما دیا گیا اس ضمن میں موجودہ فرنٹ مین کھلاڑیوں کو کھلا میدان بھی دیا گیا ہئے ادھر انتہائی باوثوق و با اعتماد اندرونی محکمہ جاتی زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ” اس تمام ” گورکھ دھندے،ہیر پھیر ، لوٹ مار کے کھیل و ڈرامے کے مرکزی کردار طارق رفیع ہیں جو بطور فرنٹ مین کھلاڑی میدان کار زار میں ہیں انکی مجرمانہ سرپرستی میں چیف انجنیئر ندیم اقبال محکمے و ادارے کو ” کروڑوں ، اربوں کا چونا و جھٹکا لگا رہیں ہیں ادھر حاصل شدہ معلومات کے مطابق چیف انجینئر ندیم اقبال نے ٹھیکیداروں کو ” پٹہ سسٹم ” کے تابع رکھنے کیساتھ ” بھاری وصولیوں ” کیلے ایک سابق یونٹ انچارج ( لندن گروپ) اور حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے ” چھلانگیں مار ترقیاں پانے والے افسر محبوب عالم کو سپریم کورٹ کے احکامات کی حکم عدولی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے تنخواہ پر رکھا گیا ہئے اور تمام معاملات و امور کو رازداری و خفیہ رکھا گیا ہے پرائیویٹ بیٹر و ایجنٹ کے طور پر بھرتی شدہ محبوب عالم بالا بالا ٹھیکیداروں سے ” بھتہ رشوت وصولیوں کے معاملات دیکھیں گے محبوب عالم مدت ملازمت سے ریٹائرڈ ہونے کے باوجود ہاتھ کی صفائی و قابلیت کے گورکھ دھندوں سے خوب آشنا ہونے کے سبب ” سپریم کورٹ سمیت تمام بائی لاز پر بھاری ہیں اور ایک بار پھر کے ڈی کی یاترا پر ہیں حیرت انگیز طور پر چیف انجنیئر کیں آفس میں غیرقانونی طور پر دفتری امور جس میں سرفہرست ایجنڈا حاصل وصول والے امور نمٹا رہیں ہیں اندرونی محکمہ جاتی زرائع بتاتے ہیں کہ چیف انجنیئر اور سپرنٹینڈنٹ انجنیئر طارق رفیع کی ” ملی بھگت و غیرقانونی اشتراکیت ” کا ثمر و نتیجہ محبوب عالم کی صورت میں سامنے ہئے جنھیں ” راز داری کیساتھ امور نمٹانے کا غیرقانونی ” ٹاسک ” دیا گیا ہئے جسکے وہ بہترین کھلاڑی ہیں ادھر یاد رہئے کہ کرپٹ ریٹائرڈ افسر محبوب عالم کے ہونہار صاحبزادے ” شیراز عالم ” جو کہ اسسٹنٹ ایگزیکیٹو انجنیئر کے عہدے پر براجمان ہیں شیراز عالم کو ٹھیکیداروں کے بلوں پر بوگس جعلی بلنگ پر دستخط کے لیے خاص رکھا گیا ہے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ شیراز عالم کروڑوں روپے کے جعلی بلز پر دستخط کرکے بھگتاتا ہئے ادارہ ترقیات کراچی میں کرپشن کی اس ہوشرباء داستان سے کراچی کے شہری دنگ ہیں جعلی و بوگس بلنگ کا تمام لین دین بذریعہ محبوب عالم ادھر سے ادھر کیا جاتا ہئے ادھر ندیم اقبال بھی نہ صرف شہریوں بلکہ قومی مفادات کو نقصان پہنچانے میں کسی سے پیچھے اور کم نہیں موصوف نے اپنی کماؤ پوت ٹیم کے ہمراہ ٹھیکیداروں کو جاری ترقیاتی امور و کاموں میں غیر معیاری مٹیریل کا استعمال کرنے کی کھلی چھوٹ و لائسنس دے رکھا ہئے جس سے متعلق شکایات بھی زبان زد عام ہے بااثر افسر طارق رفیع کی سرپرستی میں چیف انجنیئر ندیم اقبال دونوں ہاتھوں سے سرکاری خزانے کو لوٹ رہے ہیں ایک جانب ادارے کے تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے کیلے مافیا کمر بستہ ہیں تو دوسری طرف حکومت کو ریونیو کی مد میں کروڑوں اربوں کا جھٹکا دے رہیں ہیں جبکہ چیف انجنیئر جیسے راشی و کرپٹ افسران نہ صرف ادارے بلکہ موجودہ ڈی جی کی کاوشوں کو رائیگاں کرنے کیلے کمر بستہ ہیں کرپٹ مافیا سے کے ڈی اے کو نجات نہ صرف ادارے بلکہ ملازمین و حکومت سندھ کی کاوشوں کیلے بھی وقت کی ضرورت ہے مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ ڈی جی کے ڈی اے سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں