جشن کے ساتھ قربانیاں دینے والوں کوبھی یاد رکھنا چاہیے‘عارف لوہار
ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ اگست ۲۰۲۱
شیئر کریں
نامورگلوکارعارف لوہارنے کہاہے کہ اپنے وطن کی آزادی کی خوشی منانا اچھی بات ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہمیں آزادی کیلئے جان و مال کی قربانیاںدینے والوںکوبھی یاد رکھنا چاہیے ،ہمیںاپنی نوجوان نسل کو تحریک آزادی کے دوران دی گئی قربانیوں کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے خصوصی طو پر اہتمام کرنا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں عارف لوہارنے کہا کہ ہمیں آزادی کا جشن منانے کے ساتھ ساتھ اپنا احتساب بھی کرنا چاہیے کہ جن مقاصد کیلئے پاکستان حاصل کیا گیا تھا کیا وہ پورے ہو گئے ہیں ،اگرایسا ہے تو ہمیں خوش ہونا چاہیے اور اگر ایسا نہیں ہے تو ہمیں شرمسار ہو کر اپنی اصلاح کرنے کے عزم کااعادہ کرناچاہیے ۔