میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹیزرجاری

پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹیزرجاری

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر بننے والی ٹیلی فلم کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ ماہرہ خان نے ٹیلی فلم میں مرکزی کردار اداکیا ہے۔پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر بننے والی ٹیلی فلم ’’ایک ہے نگار‘‘کا ٹیزر جاری کردیا گیا فلم میں ماہرہ خان نے نگار جوہر کا مرکزی کردارادا کیا ہے۔ یہ فلم پاک فوج کی پہلی تھری اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی پاکر ملک کی پہلی لیفٹیننٹ جنرل خاتون نگار جوہر کی زندگی پر مبنی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کی پہلی خاتون سرجن جنرل بھی تعنیات ہوئیں۔نگار جوہر ایک شاندار سرجن ہیں جنہوں نے اپنی زندگی لگن کے ساتھ میڈیکل کے شعبے میں کام کرتے ہوئے گزاری۔ وہ اس شعبے سے 1985 سے وابستہ ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں