میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کا سندھ میں پارٹی عہدیداران کو متحرک کرنیکا فیصلہ

وزیراعظم کا سندھ میں پارٹی عہدیداران کو متحرک کرنیکا فیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں پارٹی عہدیداران اور کارکنان کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عامر کیانی سندھ روانہ ہوگئے، وزیراعظم کے خصوصی کوآرڈینیٹر احمد خان نیازی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عامر کیانی سندھ کا 5 روزہ دورہ کریں گے، وہ سکھر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے، عامر کیانی لاڑکانہ، حیدرآباد میں پارٹی ورکرز، عہدیداروں سے بھی ملیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا وفد 17 اگست کو کراچی پہنچے گا، سیکریٹری جنرل کابینہ اور کارکنان سے ملاقات کریں گے۔تحریک انصاف کے وفد کی وومن ونگ، لائیرز ونگ ودیگر فورمز کے عہدیداران سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، ملاقاتوں میں حلقوں کے مسائل اور انتظامی امور پر مشاورت ہوگی۔واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کی مدت 31 اگست کو ختم ہورہی ہے، اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں