میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈی جی کے ڈی اے آصف اکرام کی من پسند افسران پر نوازشات کی بارش

ڈی جی کے ڈی اے آصف اکرام کی من پسند افسران پر نوازشات کی بارش

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ جوہر مجید شاہ) ڈی جی کے ڈی اے آصف اکرام توہین عدالت کے مرتکب سپریم کورٹ کے احکامات کے برعکس اقدامات من پسند افسران پر نوازشات کی بارش عہدے اختیارات و قانون کا ناجائز استعمال مبین صدیقی کو یک جنبش قلم تین عہدے دے دئے پروجیکٹ ڈائریکٹر لائنز ایریا” ڈائریکٹر پارکس ” اور چیف انجینئر کے عہدوں پر فائز کردیا ڈی جی کے ڈی اے آصف اکرام نے سپریم کورٹ سمیت تمام قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے عہدے کا یکسر غلط اور ناجائز استعمال شروع کردیا ابھی گزشتہ روز بھی انھوں نے ایک نیب زدہ افسر کو کے ڈی اے میں سکریٹری کا عہدہ سونپ دیا جبکہ رضا قائم خانی جو بھی دوہرے چارج سے نواز دیا گیا ادارہ ترقیات کراچی میں تعیناتیوں کا جو سلسلہ شروع ہوا ہئے اس کے بارے میں ادارتی زرائع کا کہنا ہئے کہ نئے آنے والے ڈی جی ادارے کو اپنی زاتی میراث ملکیت کے طور پر چلا رہیں ہیں جس کے سبب ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہئے ادارتی ذرائع کا کہنا ہئے کہ فصیل بخاری کا کیس تاحال نیب میں زیر سماعت ہئے ایسے شخص کو کسی بھی سیٹ پر بٹھانا قانون کے برخلاف اقدام ہئے جب تک عدالت سے کیس کا فیصلہ نہیں ہوجاتا اسوقت تک سیٹ پر کسی کو بھی فائز نہیں کیا جاسکتا سندھ سمیت ملک بھر میں ایسا عمل خلاف قانون ہئے مختلف سیاسی سماجی مزہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف آور فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں