بھارت کویوم آزادی منانے کاحق نہیں ہوناچاہئے ٗ مشعا ل ملک
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ اگست ۲۰۱۷
شیئر کریں
اسلام آباد (بیورو رپورٹ)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بربریت، دہشتگردی کرنے والے بھارت کویوم آزادی منانے کاحق نہیں ہوناچاہئے،70 سال سے کشمیرمیں ڈھایا جانے والاظلم بھارتی فورسزکے چہرے پرسیاہ دھبہ ہے۔وہ بھارت کے یوم سیاہ کے موقع پر مظاہرے سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کررہی تھیں مشعال ملک نے کہاکہ مشعال ملک نے کہا کہ آج ہندوستان کی آزادی کو 70 سال ہوگئے ہیں، لیکن ہم کشمیری ہر سال منہ دیکھتے رہتے ہیں،انڈیا کو حق نہیں کہ وہ آزادی کا دن منائے۔