میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹیکسوں کیخلاف سیمنٹ ڈیلرز کی ملک گیر ہڑتال

ٹیکسوں کیخلاف سیمنٹ ڈیلرز کی ملک گیر ہڑتال

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

پیٹرولیم ڈیلرز اور فلارملزکے بعد سیمنٹ ڈیلرز نے بھی بجٹ میں لگائے گئے ٹیکسوں کے خلاف ملک گیرہڑتال شروع کردی کراچی سمیت ملک بھر میں سمینٹ ڈیلرز نے ہڑتال شروع کردی۔ ڈیلرز نے سمینٹ کی سپلائی غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی چیئرمین آل پاکستان سمینٹ ڈیلرز ایسوی ایشن چوہدری ساجد کے مطابق ٹیکس ہدف بڑھاکر تاجروں اور صنعتکاروں کیلئے کاروبار کے مواقع کم کر دیے گئے ہیں، جتنا زیادہ ٹیکس لگے گا، لوگ اتنازیادہ ٹیکس چوری کی طرف جائیں گے ۔ سیمنٹ کی بوری کی قیمت پانچ سو روپے ہونی چاہیے تھی جو پندرہ سو روپے تک پہنچ گئی ہے ،سیمنٹ ڈیلرز اور ریٹیلر ز پر نافذ کردہ ٹیکسز بہت زیادہ ہیں جنہیں سیمنٹ کمپنیوں سے ملنے والے مارجن ڈسکاؤنٹ سے ادا نہیں کیا جا سکتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں