پیپلزپارٹی کی پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کی مخالفت
شیئر کریں
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے تحریک انصاف پر پابندی کے فیصلے کی مخالفت کر دی۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے قیادت کو کھل کر فیصلے کی مخالفت کرنے کی تجویز دی، پیپلز پارٹی کے بعض رہنماؤں نے عطا تارڑ کے اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے بیان پر تعجب کا اظہار کیا۔رضا ربانی نے کہا کہ سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کی بات جمہوریت کے تمام اصولوں کے خلاف ہے ، حکومت کو ایسے قدم اٹھانے سے گریز کرنا چاہئے ، پاکستان کی تاریخ میں سیاسی جماعت پر پابندی کا اقدام ہمیشہ ناکام رہا اور تاریخ کے کوڑے دان میں پھینکا گیا۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے موقف اختیار کیا کہ پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لینے کا علم نہیں، ہماری جماعت حکومت کے فیصلے کو سپورٹ نہیں کرتی۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر نے کھل کر پابندی کے فیصلے کی مخالفت کی۔