اے ایس او نے اسمگلروں سے 65 ارب کا بھتہ وصول کیا، گرفتارکسٹمز افسران کے اہم انکشافات
شیئر کریں
(رپورٹ: آصف سعود) کراچی میں کسٹم کی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (ASO) نے ڈھائی سال کے دوران اسمگلروں سے 65 ارب کا بھتہ وصول کیا اے ایس او کے سابق ڈائریکٹر عثمان باجوہ نے صرف ایک ماہ میں اسمگلروں سے 16 کروڑ روپے وصول کیے اے ایس او کا ڈائریکٹر لگنے والے افسران اسمگلروں سے ماہانہ بھتہ طے کرتے ہیں کراچی شہر کے داخلی راستوں کی 4 چوکیاں کسٹم افسران کیلئے سونے کی کانیں بنی ہوئی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے کسٹم کے اینٹی اسمگلنگ ڈائریکٹوریٹ کے 2 افسران طارق ممود اور یاور عباس نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ کسٹم کے اینٹی اسمگلنگ ڈائریکٹوریٹ نے ڈھائی سال کے دوران اسمگلروں سے 65 ارب سے زائد کا بھتہ وصول کیا اور اسمگلروں کو اسمگلنگ کی کھلی چھوٹ دی گرفتار افسران نے بتایا کہ کسٹم کے اینٹی اسمگلنگ ڈائریکٹوریٹ کی 4 چوکیاں موچکو چوکی، مواچھ گوٹھ چوکی، سہراب گوٹھ چوکی اور گھگھر پھاٹک چوکی کسٹم کے اینٹی اسمگلنگ ڈائریکٹوریٹ کیلئے سونے کی کان بنی ہوئی تھی مذکورہ چاروں چوکیوں سے ماہانہ 5 کروڑ روپے الیکٹرونک اور دیگر اشیاء کی مد میں جبکہ 6 کروڑ روپے چھالیہ کی اسمگلنگ سے بھتہ آتا تھا ملزمان نے بتایا کہ کسٹم کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن میں صرف کسٹم افسر ساکف سعید ڈائریکٹر اے ایس او لگے تو انہوں نے اسمگلروں کو اسمگلنگ کی کھلی چھوٹ دی اور اسمگلروں سے بھتہ کے معاملات طے کئے ساکف سعید اس وقت بھی کسٹم میں ڈائریکٹر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ متعین ہیں اور بڑے پیمانے پر غیر قانونی دھندے میں ملوث ہیں گرفتار کسٹم افسران نے بتایا کہ ساکف سعید کے بعد عثمان باجوہ کو اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (ASO) کا ڈائریکٹر لگایا گیا اور انہوں نے چارج لیتے ہی اسمگلروں سے بھتہ کے ریٹ بڑھادیئے اور اسمگلروں سے ماہانہ 100 ملین کا بھتہ طے کیا جب تک عثمان باجوہ اے ایس او کے ڈائریکٹر رہے اس وقت تک ماہانہ 100 ملین کا بھتہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کو آتا تھا جب عثمان باجوہ کو اطلاعات ملیں کہ ان کا تبادلہ ہونے والا ہے تو انہوں نے مارچ 2023 سے اپریل 2023 تک صرف ایک ماہ میں اسمگلروں سے نقد اور کیش کی صورت میں ذاتی طورپر 160 ملین کا بھتہ وصول کیا عثمان باجوہ اس وقت کلکٹر ایکسپورٹ کارپوریٹ تعینات ہیں اور وہاں بھی ان کی بھتہ خوری جاری ہے عثمان باجوہ کے بعد کسٹم کی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کا عارضی چارج عامر تھیم کو دیا گیا اور انہوں نے بھی اسمگلروں سے بھتہ وصولی کا سلسلہ جاری رکھا عامر تھیم اس وقت کلکٹر انفورسمنٹ متعین ہیں ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے افسران اسمگلروں سے براہ راست رابطے میں ہوتے تھے اور روزانہ کی بنیاد پر مذکورہ چار چوکیوں سے کھلے عام اسمگلنگ کی جارہی تھی۔