میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اربوں کی سبسڈی کہاں جارہی ہے ، کراچی کے یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا اور چینی ناپید

اربوں کی سبسڈی کہاں جارہی ہے ، کراچی کے یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا اور چینی ناپید

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا چینی گھی اور تیل پر اربوں روپے کی سبسڈی تو دے دی جاتی ہے مگر شہری ان اشیا کی دستیابی سے محروم رہتے ہیں۔ کراچی جیسے بڑے شہر میں یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی اور آٹا ناپید دکھائی دے رہے ہیں۔کراچی کی اجناس منڈی میں چینی کی قیمتیں ایک سو چالیس روپے فی کلو تک پہنچیں تو یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کے ذخائر ہی ختم ہوگئے ہیں اور نئی خریداری کے لیے اب تک ٹینڈرز بھی جاری نہیں کیا گیا ہے۔ یوٹیلٹی حکام کا دعویٰ ہے کہ جلد ہی چینی فروخت کے لیے دستیاب ہوگی۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی، تیل، چینی اور آٹے کی قیمتیں مارکیٹ کی نسبت فی کلو تیس سے چالیس روپے کلو کم تو ضرور ہیں مگر ان اشیا کا ملنا کسی امتحان سے کم نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں