میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کا عوام کو تحفہ، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے کمی کا اعلان

حکومت کا عوام کو تحفہ، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے کمی کا اعلان

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کمی کا اعلان کردیا۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، جس کا اطلاق 15 جولائی کی رات بارہ بجے سے 1 اگست تک ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول فی لیٹر 9 روپے کمی سے 253 روپے فی لیٹر ہوجائے گا جبکہ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 7 روپے کمی کی ہے جس کے بعد قیمت 253 روپے 50 پیسے ہوجائے گی۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔وزیرخزانہ نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف قرض، سعودی عرب اور یو اے ای کی جانب سے رقم ملنے کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں