میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حمزہ شہبازوزارت اعلیٰ کی حوس میں کچھ بھی کرسکتے ہیں'شاہ محمودقریشی

حمزہ شہبازوزارت اعلیٰ کی حوس میں کچھ بھی کرسکتے ہیں'شاہ محمودقریشی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ اگر دھاندلی ہوئی تو ملک کی سالمیت کو دھچکا لگے گا، انتظامی مشینری کو جتنا استعمال کرنا تھا کرلیا لیکن پولنگ ڈے اگر ایسا ہوا تو الیکشن کمیشن کی ساکھ کو نقصان ہوگا، عابد شیر علی کا ملتان سے کیا تعلق ہے، ملتان کے الیکشن کو ہینڈل کرنے کے لیے لندن سے سیدھا یہاں بھیجا گیا، انتظامیہ پر ضمنی الیکشن کا دبا ئوجتنا آج دیکھا گیا ہے اتنا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز اپنی وزارت کے حوس میں کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انشا اللہ زین قریشی ضمنی الیکشن میں سرخرو ہونگے، پی پی 217میں ہمارے ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ شاہ محمود نے کہاکہ آدھا الیکشن بھگت گیا آدھا پولنگ ڈے اس دن آپ کی محنت پاسا پلٹ دے گی، ہماری پالیسی عدم تشدد کی پالیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ماحول دیا جانا چاہیے جہاں سب اپنا ووٹ آرام سے استعمال کرسکے، ہماری طرف سے انتظامیہ سے مکمل تعاون ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اگر یہاں دھاندلی کے زریعے نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو بیلٹ کا سفر تمام ہوجائے گا ۔انتظامی مشینری کو جتنا استعمال کرنا تھا کرلیا لیکن پولنگ ڈے اگر ایسا ہوا تو الیکشن کمیشن کی ساکھ کو نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے علم ہے ایک امپورٹڈ شخصیت ملتان میں قیام پذیر ہے ہم ان کی بدزبانی سے بھی واقف ہیں، الیکشن کمیشن کو تمام ثبوت دیئے ہیں انہوں نے ایکشن بھی لیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عابد شیر علی کا ملتان سے کیا تعلق ہے، ڈیڑھ ماہ سے ملتان میں کیا کررہے ہیں، ملتان کے الیکشن کو ہینڈل کرنے کے لیے عابد شیر علی کو لندن سے سیدھا ملتان بھیجا گیا۔انہوں نے کہا کہ عابد شیر علی ایک شرارت کا نام ہے ہم تو پر امن الیکشن چاہتے ہیں ، عابد شیر علی فیصل آباد کی شرلی ہے جس کو فیصل آباد سے ملتان چھوڑا گیا ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انتظامیہ پر ضمنی الیکشن کا دبا ئوجتنا آج دیکھا گیا ہے اتنا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز اپنی وزارت کے حوس میں کچھ بھی کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ جلسہ گاہ کے قریب واقع فیکٹری کی لیبر کو آج کی چھٹی دیکر جلسہ گاہ آنے پر پابند کیا جارہا ہے ، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ مریم کی ملتان موجودگی کے دوران اسی صنعتکار کے گھر قیام کریں گی ، کیا ملتان میں کوئی گھر نہیں ملا ۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہمیں ایسی ہی روایت کو توڑنا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں