میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نوازشریف کوقید میں بھی قتل کرنے کی کوشش کی گئی ، مریم نواز کادعوی

نوازشریف کوقید میں بھی قتل کرنے کی کوشش کی گئی ، مریم نواز کادعوی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے واضح کیا ہے کہ سلیکٹر یا سلیکٹڈ سن لے نواز شریف اور عوام کے درمیان سے ہٹ جاؤ ،اگر تم نے الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی تو زمین کے نیچے بھی منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، نوازشریف کو قید میں بھی قتل کرنے کی سازش کی گئی تھی]اگر انسانی منصوبہ بندی سے نواز شریف کو روکا جاسکتا تو آج نواز شریف کا کوئی نام لیوا بھی نہیں ہوتا،یہ یہاں ایک پیج پر بیٹھے ہیں ، نواز شریف لندن میں ہے اس کے باوجود نواز شریف ہر انتخاب میں ان کے گھر میں گھس کر مارتا ہے،اب 1999 کی طرح نواز شریف اکیلا نہیں ہے، اس کی بیٹی اس کی سپاہی بن کر کھڑی ہے، کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینکنے کی سازش جسے ورلڈ کپ کا نام دیا وہ امریکا میں بیٹھ کر رچائی تھی،آزاد کشمیر کی وادیوں میں بھی آج ووٹ کو عزت دو کا نعرہ گونج رہا ہے۔ جمعرات کو یہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کا نعرہ لگانے سے میری رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں کیوں کہ میری رگوں میں خالصتاً کشمیری خون ہے۔انہوں نے کہا کہ میری آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی تھی جس میں عدم حاضری کی درخواست جمع کروائی کیوں کہ بھلے عدالت مجھ سے ناراض ہوجائے تاہم بلوچ والوں سے ملے بغیر پاکستان واپس نہیں جاؤں گی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا نام سنتے ہی ان کے مخالفین اور عمران خان پر کپکی طاری ہوجاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے مضحکہ خیز جرم میں باہر نکال دیا، وزارت عظمیٰ چھین لی، مسلم لیگ (ن)کی صدارت بھی چھین لی، جیلوں میں ڈال دیا، جھوٹے مقدمے بنا دئیے، جیل میں قتل کی سازش بھی کی لیکن 3سال بعد آج بھی عمران خان کی صبح اور شام نواز شریف سے ہوتی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ روز بجائے اس کے کہ کابینہ کے اجلاسوں میں عوام کی بھلائی کے معاملات پر توجہ دی جائے صرف یہی منصوبہ بندی ہوتی ہے کہ نواز شریف کو کس طرح روکنا ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر انسانی منصوبہ بندی سے نواز شریف کو روکا جاسکتا تو آج نواز شریف کا کوئی نام لیوا بھی نہیں ہوتا لیکن آج 3 سال ہوگئے پاکستان اور آزاد کشمیر میں جہاں جہاں میں گئی، جہاں جہاں انتخابات ہوئے وہاں عوام نے نواز شریف کی آواز پر لبیک کہا۔،مریم نواز نے کہا کہ یہ یہاں ایک پیج پر بیٹھے ہیں اور نواز شریف لندن میں ہے اس کے باوجود نواز شریف ہر انتخاب میں انہیں ان کے گھر میں گھس کر مارتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ یہ یاد رکھو کہ اب 1999 کی طرح نواز شریف اکیلا نہیں ہے، اس کی بیٹی اس کی سپاہی بن کر کھڑی ہے، سر توڑ کوششوں کے باوجود نواز شریف کی جماعت مسلم لیگ (ن) نہیں ٹوٹی کیوں کہ عوام نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان تمہاری سازشوں، خفیہ کارروائیوں پر نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے تو نکلوادیا عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکے۔انہوںنے کہاکہ نعرہ لگتا ہے کہ بچہ بچہ کٹ مرے گا کشمیر صوبہ نہیں بنے گا لیکن یہ سازش تیار ہورہی ہے۔پہلے کشمیر کو مودی کی جھولی میں پھینک کر آگیا اور اب آزاد کشمیر کی پہچان اور تشخص چھیننے کی پوری تیاری ہے، مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ ہارنے کے بعد اب آزاد کشمیر پر نظر ہے۔انہوںنے کہاکہ ملک دشمن قوتوں کے لیے پاکستان کی 73 سالہ تاریخ میں اس سے سنہری موقع کبھی نہیں آیا انہیں معلوم ہے کہ جو غلط کام کوئی عوامی وزیراعظم نہیں کرے گا وہ کام عمران خان سے کروالو کیوں کہ اس کے پاس نہ جرات نہ شرم ہے نہ پاکستانی اور کشمیری عوام کی محبت ہے، کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینک کر آجاتا ہے اور کہتا ہیکہ 2 منٹ کی خاموشی اختیار کرو۔’انہوں نے کہا کہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینکنے کی سازش جسے ورلڈ کپ کا نام دیا وہ امریکا میں بیٹھ کر رچائی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں