پولیس موبائلوں میں فیول ڈلوانے کے لیے پیسے ختم
ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ جولائی ۲۰۱۹
شیئر کریں
کراچی میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دار پولیس کے پاس پولیس موبائلوں میں فیول ڈلوانے کے لیے پیسے ختم ہوگئے ۔جس کے بعد تھانیدار اور افسران جیب خرچ سے فیول ڈلوانے پر مجبور ہیں، شہر میں پولیس کا پیٹرولنگ نظام شدید متاثر ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس حکام نے پیسے ختم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ ختم ہوچکا ہے ۔ نیا بجٹ آنے تک موبائلوں میں سرکاری خرچ سے فیول نہیں ڈلوایا جاسکتا۔پولیس حکام کاکہنا ہے کہ شہر میں گشت کا نظام متاثر نہ ہو اس کے لیے فی الحال عارضی بنیادوں پر فیول کا انتظام کیا جارہا ہے ۔