میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غیر ملکی سرمایہ کاری میں 59 فیصد کمی، اسٹاک مارکیٹ سے بھی انخلاجاری

غیر ملکی سرمایہ کاری میں 59 فیصد کمی، اسٹاک مارکیٹ سے بھی انخلاجاری

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 59 فیصد کی کمی ہوئی ہے ۔اسٹیٹ بینک نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کم ہونے لگی ہے ، مالی سال کے دوران 59 فی صد کی کمی نوٹ کی گئی۔اسٹیٹ بینک نے کہا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی 50 فیصد کمی ہوئی ہے جب کہ مالی سال کے دوران 1 ارب 73 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 19ـ2018 میں 3 ارب 47 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔اسٹیٹ بینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ سے بھی غیر ملکی سرمائے کے انخلا کا سلسلہ جاری رہا، اسٹاک مارکیٹ میں 17 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں