میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف بی آر نے تاجروں کو مذاکرات کے لیے اسلام آباد بلالیا

ایف بی آر نے تاجروں کو مذاکرات کے لیے اسلام آباد بلالیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

ایف بی آر نے ٹیکس معاملے پر تاجروں کو مذاکرات کے لیے اسلام آباد بلالیا ہے ۔ٹیکس معاملات پر تعطل ختم کرنے کے لیے حکومت اور تاجروں کے درمیان برف پگھلنے لگی ہے جس کے بعد ایف بی آر نے لاہور، فیصل آباد اور کراچی کے تاجروں کو مذاکرات کے لیے اسلام آباد بلا لیا۔پیٹرن ان چیف آپٹما گوہر اعجاز کا کہنا ہے تاجروں کی ہڑتال سے صنعت کا پہیہ رک گیا، حکومت غیر یقینی صورتحال سے نکلنے کے لیے معاملات مذاکرات سے حل کرے ۔پاکستان ٹریڈرز الائنس کے صدر ناصر حمید خان کا بھی کہنا ہے کہ ایک دن کی ہڑتال سے ملکی معیشت کو 25 ارب روپے کا نقصان ہوا، حکومت مذاکرات سے معاملات طے کرنا چاہتی ہے لیکن چند تاجر رہنمائوں نے سیاسی مقاصد کے لیے ہڑتال کی کال دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں