میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آپ بہت حسین ہیں، ٹرمپ کا فرانسیسی خاتون اول پر دل آگیا

آپ بہت حسین ہیں، ٹرمپ کا فرانسیسی خاتون اول پر دل آگیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)’’آپ کا سراپا بہت حسین ہے۔‘‘ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ ملانیا ٹرمپ کے ہمراہ فرانس کے سرکاری دورے کے موقع پر ان الفاظ کے ذریعے فرانسیسی خاتون اول بریجیٹ ماکرون کی سرعام تعریف کی۔ ان کے یہ الفاظ فرانسیسی حکومت کے فیس بک پر سرکاری سوشل میڈیا اکاونٹ پر پوسٹ کردہ ویڈیو میں سنے جا سکتے ہیں، انہوں نے اپنی 47 سالہ تیسری بیگم ملانیا ٹرمپ کے ہمراہ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکرون اور ان کی 64 سالہ اہلیہ بریجیٹ ماکروں کی معیت میں مشہور لیزن فیلڈ اسکوائر میں ملاقات کی۔ ٹرمپ نے فرانسیسی خاتون اول کی جانب نظر التفات کی اور گویا ہوئے کہ ’’آپ کا سراپا بہت حسین ہے۔‘‘ اس موقع پر ان کی اپنی بیوی ملانیا ٹرمپ بھی پاس ہی کھڑی تھیں۔امریکی صدر کی ایک بار یہ جملہ کہہ کر تسلی نہیں ہوئی تو انہوں نے فرانسیسی صدر کو دیکھتے ہوئے بھی ان کی بیوی کے بارے میں یہی تبصرہ معنی خیز لہجے میں دہرایا اور پھر بریجیٹ کو دیکھتے ہوئے بولے، ’’سوہنی‘‘، تاہم اس موقع پر خاتون اول کا تبصرہ واضح طور پر سنائی نہیں دیا۔اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی خاتون اول سے غیر معمولی انداز سے ہاتھ ملایا اور ان کی انگلیوں میں انگلیاں ڈالے کھڑے رہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں