عیدقرباں سے پہلے مہنگائی کی نئی لہر ،عوام پریشان
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ جون ۲۰۲۴
شیئر کریں
عید قرباں کی آمد سے قبل ہی مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔عیدقرباں سے پہلے مہنگائی کی نئی لہر نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا، کالی مرچ کی فی کلوقیمت ایک ہزارچھہ سو سے بڑھ کر دوہزارپانچ سو روپے کلوہو گئی۔چنے کی دال 40 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی،قورمہ اورتکہ مصالحہ800روپے کلومیں فروخت ہونے لگا،عوام نے حکومت سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔