میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عوام دشمن بجٹ کی متحدہ حمایت نہ کرے، آفاق احمد

عوام دشمن بجٹ کی متحدہ حمایت نہ کرے، آفاق احمد

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

چیئرمین آفاق احمد نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی کی تنخواہیں بڑھا کر عوام کے ذخموں پرنمک چھڑکا گیا ہے،عوام کی تنخواہیں بڑھانے کے بجائے ٹیکسوں کا بوجھ بڑھاکر ان سے جینے کا حق بھی چھین لیا گیا ۔ آفاق احمد نے کہا کہ اس بجٹ میں توقع کی جارہی تھی کہ اشرافیہ کو مفت بجلی ،پیٹرول اور مہنگی گاڑیوںجیسی مراعات واپس لے کر مہنگائی تلے دبے عوام کو سہولت دینے کی کوشش کی جائیگی ، ایسا کچھ کرنے کے بجائے غریب عوام کیلئے بچوں کے دودھ ، میڈیکل آلات اور غذاجیسی بنیادی ضرورتوں پر ٹیکس بڑھا کر عوام کی مشکلوں میں اضافہ کیا گیا۔آفاق احمد نے کہا کہ وفاق نے بجٹ میں پنچاب کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے خطیر رقوم مختص کیں لیکن کراچی کو یکسر نظر انداز کرکے معتصب ہونے کا ثبوت دیا ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ متحدہ اس عوام دشمن بجٹ کے حق میںووٹ ڈال کر عوام دشمنی میں وفاق کا حصے دار نہ بنے ۔ آفاق احمد نے کہا کہ وفاقی بجٹ نے کراچی کے عوام کو وفاق کی ترجیحات سمجھنے میں بڑی مدد کی ہے،اب کراچی اور سندھ کے شہری عوام کو اپنے مستقبل کے فیصلوں میں اپنی ترجیحات ابھی سے طے کرلینی چاہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں