دو سعودی خلا باز 21 مئی کو سائنسی سفر پر روانہ ہوں گے
شیئر کریں
دو سعودی خلا باز کے 21 مئی کو سائنسی سفر پر روانہ ہونے کا اعلان کردیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پہلی سعودی اور عرب مسلم خاتون خلا باز ریانہ برناوی اور علی القرنی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس)کے پہلے سعودی خلاباز بھی ہیں۔ 21 مئی کو ان دونوں کی سائنسی سفر پر روانگی سعودی عرب کے لیے ایک تاریخی واقعہ شمار ہوگی۔ یہ خلائی میدان میں مملکت کے لیے ایک مرحلے کا آغاز ثابت ہوگا۔سعودی سپیس اتھارٹی نے کہا کہ یہ سفر سعودی خلاباز پروگرام کے فریم ورک کے اندر آتا ہے جو 22 ستمبر 2022 کو شروع کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں مائیکرو گریوٹی ماحول میں 14 اہم سائنسی تحقیقی تجربات شامل ہیں۔ یہ تجربات ایسے جوابات فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے جو انسانوں کو مزید بااختیار بنائیں گے۔تحقیق کے نتائج خلائی تحقیق اور انسانیت کی خدمت کے میدان میں سعودی عرب کی عالمی پوزیشن کو بھی بہتر بنائیں گے۔