میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ڈاک کراچی سرکل، وفاقی وزیر مواصلات نے بدعنوانیوں کا نوٹس لے لیا

محکمہ ڈاک کراچی سرکل، وفاقی وزیر مواصلات نے بدعنوانیوں کا نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شعیب مختار) روزنامہ جرأت کی کوششیں رنگ لانے لگیں، وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود نے کراچی سرکل میں بدعنوانیوں کا نوٹس لینے کے بعد محکمہ ڈاک کو اصلاحاتی ایجنڈے پر گامزن کرنے کا بیڑہ اٹھا لیا حسن اختر نئے ڈائریکٹر جنرل پوسٹ آفس تعینات۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزارت مواصلات کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سابق ڈی جی پوسٹ آفس خالد جاوید سے چارج واپس لے لیا گیا ہے، جبکہ گریڈ 21 کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز حسن اختر کو گریڈ 22 کے ڈی جی پوسٹ آفس کا چارج دے دیا گیا ہے۔محکمہ ڈاک میں حالیہ دنوں تقرریوں و تبادلوں کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔اس سلسلے میں وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود نے محکمے پر خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے جس کے تحت وہ محکمے میں بد عنوانیوں میں ملوث افسران و پوسٹ ماسٹرز جنرل کی کارکردگی کا نہ صرف جائزہ لے رہے ہیں بلکہ ان کی جانب سے کرپٹ عناصر کیخلاف محکمے میں جاری انکوائریاں جلد نمٹانے اور انہیں فوری رپورٹ دینے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں، آئندہ چند روز میں کراچی سرکل میں کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی اور انکی ٹرانسفر پوسٹنگ متوقع ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں