میران شاہ،خودکش دھماکا، پاک فوج کے 3 جوان اور تین معصوم بچے شہید
شیئر کریں
شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کے قریب خودکش دھماکے میں پاک فوج کے 3 جوان اور 3 معصوم بچے شہید ہوگئے ہیں۔خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستنان کے علاقے میران شاہ میں پاک فوج کی گاڑی کے قریب ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکہ سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 3 فوجی جوان اور 3 معصوم بچے بھی شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہید ہونے والوں میں پاکپتن کے رہائشی 33 سالہ لانس حوالدار زبیر قادر ،ہری پور کے رہائشی 21 سالہ سپاہی عزیر اسفر، ملتان کے رہائشی 22 سالہ سپاہی قاسم مقصود اور 3 معصوم بچے احمد حسن عمر (11 سال)، احسن عمر (8 سال)، انعم عمر (4 سال) شامل ہیں۔واقعہ کے بعد مسلح افواج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مجرموں کے سہولت کاروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا، انٹیلی جنس ایجنسیاں خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں کے بارے میں جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہیں۔صدر،وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کی دھماکے کی مذمت۔