میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی وائر س سے پوری دنیا متاثر

بھارتی وائر س سے پوری دنیا متاثر

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

بھارت میں کورونا کے مزید 3 لاکھ 26 ہزار سے زائد مریض سامنے آ گئے جبکہ مزید 3 ہزار 800 سے زائد افراد جان سے گئے۔ اب تک بھارت میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ 40 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اب تک 2 لاکھ 62 ہزار 317 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گوا کے اسپتال میں آکسیجن کی فراہمی رکنے پر مزید 13 مریض ہلاک ہوئے، اسپتال میں 4 دن میں مرنے والوں کی تعداد 74 ہو گئی۔ادھر ممبئی میں اموات بڑھنے پر آخری رسومات کے لیے جگہ کم پڑ گئی، اقامتی علاقوں میں گھر گھر جا کر کورونا ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے۔بھارت سے آسٹریلیا جانے والی پہلی پرواز کے نصف مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، مسافروں کو پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا، یورپی یونین اور کینیڈا سمیت مختلف ملکوں سے امداد بھارت پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔ہندوستان کے وسیع دیہی علاقوں میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ ملک میں وائرس سے انفیکشنز کی تعداد 2 کروڑ 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مسلس تیسرے دن 4ہزار سے زائد اموات ہوئیں۔ہندوستان میں پہلی مرتبہ منظرعام پر آنے والے وائرس کی قسم B.1.617 کی منتقلی کی شرح انتہائی زیادہ ہے اور یہ وائرس اب پوری دنیا میں پھیل رہا ہے اور وزیراعظم مودی نے کہا کہ ان کی حکومت اس وائرس کے خلاف جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔ورچوئل کانفرنس میں کسانوں کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا یہ وائرس اب تیز رفتاری سے دیہی علاقوں میں پہنچ رہا ہے، میں تمام کاشتکاروں اور دیہات میں رہنے والوں کو ایک بار پھر کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے خبردار کرنا چاہتا ہوں۔اگرچہ بھارت کی تقریباً دو تہائی آبادی گاؤں اور دیہاتوں میں رہتی ہے جہاں صحت کی سہولیات انتہائی ناقص ہیں لیکن یہ فروری میں وبا کی دوسری لہر پھیلنے کے بعد پہلا موقع ہے کہ نریندر مودی نے دیہی علاقوں میں وائرس کے پھیلاؤ کا خاص طور پر ذکر کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں