کراچی کے 22 پولیس افسران و اہلکار معطل، رپورٹ کرنے کا حکم
شیئر کریں
معطل کیے گئے 7 ایس ایچ او، 3 اے ایس آئی، 3 ہیڈ کانسٹیبل اور 9 کانسٹیبل شامل
معطلی کا حکم نامہ ایڈیشنل انسپکٹرجنرل کراچی آزاد خان کے حکم پر جاری کیا گیا
(رپورٹایم جے کے)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کراچی رینج کے دفتر سے گزشتہ روز کراچی کے پولیس افسران اور اہلکاروں کے حوالے سے معطلی کا حکم نامہ جاری کیا گیا حکم نامہ نمبر: EBDP202634776-85 کے مطابق کراچی رینج کے مندرجہ ذیل پولیس اہلکاروں کو ان کے طرز عمل کی محکمانہ انکوائری زیر التوا ہونے تک فوری طور پر معطل کیا جاتا ھے جن میں انسپکٹر (K-1440) قمر جاوید کیانی ایس ایچ او تھانہ نیو کراچی، ضلع وسطی، انسپکٹر (K-1892) ملک فیصل لطیف ایس ایچ او تھانہ موچکو، ضلع کیماڑی، انسپکٹر (L-521) احسن احمد چنہ ایس ایس پی ریزرو، ضلع کیماڑی، انسپکٹر (K-1916) خالد رفیق ایس ایچ او تھانہ مدینہ کالونی، ضلع کیماڑی، انسپکٹر (K-1849) سید فراست حسین شاہ ایس ایچ او تھانہ بلدیہ، ضلع کیماڑی، انسپکٹر (K-1004) نفیس الرحمان ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹاؤن، ضلع کیماڑی، انسپکٹر (K-2136) رضوان قریشی ایس ایچ او تھانہ NKIA، ضلع وسطی، اے ایس آئی (K-9797) عابد حسین انچارج DIB برانچ، ضلع کیماڑی، اے ایس آئی (K-22486) فردوس ملک ہیڈ محرر تھانہ بلدیہ، ضلع کیماڑی، اے ایس آئی (K-20748) ابوالماجد ہیڈ محرر تھانہ موچکو، ضلع کیماڑی، ہیڈ کانسٹیبل 28454 حسن عزیز ہیڈ محرر تھانہ نیو کراچی، ضلع وسطی، ہیڈ کانسٹیبل 33633 ہارون رشید تھانہ بلدیہ، ضلع کیماڑی، ہیڈ کانسٹیبل 24297 محمد عفان تھانہ بلدیہ، ضلع کیماڑی، کانسٹیبل 48539 حارث اقبال تھانہ بلدیہ، ضلع کیماڑی، کانسٹیبل 38338 محمد سفیان رشید ضلع وسطی، کانسٹیبل 39691 محمد دانش اسلم ہیڈ کوارٹر گارڈن، ساؤتھ زون، کانسٹیبل 42937 محمد ارسلان تھانہ مدینہ کالونی، ضلع کیماڑی، کانسٹیبل 39725 ہارون بختیار تھانہ اتحاد ٹاؤن، ضلع کیماڑی، کانسٹیبل 45571 دانیال خان تھانہ اتحاد ٹاؤن، ضلع کیماڑی، کانسٹیبل 41999 اسامہ ملک سیکیورٹی-I، کانسٹیبل 37125 محمد عثمان تھانہ اتحاد ٹاؤن، ضلع کیماڑی، کانسٹیبل 39569 اعجاز احمد تھانہ بلدیہ، ضلع کیماڑی، معطلی کے بعد انہیں ان کے متعلقہ زونل پولیس ہیڈ کوارٹرز (ساؤتھ، ویسٹ اور سیکیورٹی) میں بھیج دیا جائے گا، جہاں وہ روزانہ حاضری اور پریڈ وغیرہ میں شرکت کریں گے، قواعد کے تحت قابل قبول تنخواہ اور الاؤنسز حاصل کرتے رہیں گے، کراچی کے 22 پولیس افسران و اہلکار جن میں 7 ایس ایچ او بھی شامل ہیں، کو فوری طور پر معطل کر کے زونل ہیڈکوارٹرز رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی جاری ہے۔


