میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کے عوام کو زرداری گروپ سے جلد نجات دلائیں گے، عمران خان

سندھ کے عوام کو زرداری گروپ سے جلد نجات دلائیں گے، عمران خان

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام عام انتخابات کی تیاری کریں، سندھ کے عوام کو زرداری گروپ سے جلد نجات دلائیں گے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے لاہور میں ملاقات کی، خرم شیر زمان نے عمران خان کو سیاسی ورکرز کی گرفتاریوں سے متعلق آگاہ کیا، ملاقات میں عمران خان کے متوقع دورہ سندھ پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سندھ کے عوام عام انتخابات کی تیاری کریں، سندھ کے عوام کو زرداری گروپ سے جلد نجات دلائیں گے، سندھ میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جاتی ہیں، پی ٹی آئی سندھ میں زرداری گروپ کے خلاف جہاد کر رہی ہے۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ووٹ کی طاقت سے سندھ میں زرداری مافیا کو شکست دے گی، امپورٹڈ حکومت نے انتقامی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں