آباد حیدرآباد ریجن نے ایس بی سی اے کے الزامات مسترد کردیے
شیئر کریں
ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈوولپرز حیدرآباد ریجن نے ایس بی سی اے کے تمام الزامات مسترد کردیئے، اعلامیہ جاری، زیر تعمیر منصوبوں کو نام نہاد نوٹس دے کر گرانے کیلئے دباؤ ڈال کر پریشان کیا جا رہا ہے، فراز میمن، وزیراعلیٰ سندھ، گورنر اور صوبائی وزیر بلدیات سے نوٹس لینے کی اپیل، تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈوولپرز (آباد) حیدرآباد ریجن نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کے تمام الزامات مسترد کردیئے ہیں، آباد کے وائس چیئرمین حیدرآباد ریجن فراز میمن نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ریجن نے حیدرآباد ریجن میں زیر تعمیر عمارتوں کو نام نہاد نوٹس دے کر ان پر ان منصوبوں کو گرانے کیلئے دباؤ ڈال کر بلاوجہ پریشان کیا جا رہا ہے، آباد نے اپنے ردعمل میں کہا کہ دو روز قبل ایس بی سی اے نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں بلڈرز کو مافیا کہا گیا جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، بلڈرز ایک مقدس پیشہ ہے جس کا شہروں اور ملک ترقی میں کلیدی کردار ہے کنسٹرکشن انڈسٹری اس ملک کی 72 الائیڈ انڈسٹریز کو سپورٹ کرتی ہے اور جس کا پاکستانی معیشت میں 33 فیصد حصہ ہے، آباد کسے بھی غیرقانونی تعمیرات کو اولیت یا اہمیت نہیں دیتی بلکہ ہمیشہ اسے رد کرتی ہے، اعلامیہ میں کہا گیا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد غیرقانونی عزائم و مقاصد حاصل کرنے کیلئے اس کے طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرکے بلا جواز دباؤ ڈال رہی ہے، آباد حیدرآباد شہر کی خوبصورتی اور رونقوں کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے تو دوسری طرف ایس بی سی اے حیدرآباد ریجن بلڈرز کو ناپسندیدہ الفاظ سے نوازنے کیلئے پورا زور لگا رہی ہے جس سے حیدرآباد کی بڑھتی ہوئی ترقی پر برا اثر پڑ رہا ہے آباد ایس بی سی اے حیدرآباد کی منفی اور من گھڑت رویے و پروپگینڈہ کی مذمت کرتی ہے، وہ وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ سے اپیل کرتے ہیں کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ریجن کے اس نامناسب بیان کا نوٹس لیں اور شہر کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے.