عمران خان کے پاس توشہ خانہ سے گھڑی ،ہارخریدنے کے پیسے کہاں سے آئے؟مریم نواز
ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ اپریل ۲۰۲۲
شیئر کریں
مسلم لیگ ن کی نائب صدر سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے گھڑی بیچنے کے معاملے پر سوال اٹھا دیے۔ اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا ہے کہ اصل کہانی یہ نہیں کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے گھڑی اور ہار پہلے خریدے، پھر بیچ د ئیے۔مریم نواز نے کہا ہے کہ اصل کہانی یہ ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے گھڑی اور ہار کتنے میں حکومت سے خریدے اور کتنے میں بیچ دیے؟ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اصل سوال یہ ہے کہ وہ تحائف خریدنے کے لیے عمران خان کے پاس پیسے کہاں سے آئے؟سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کی تنخواہ کے علاوہ عمران خان کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں۔