دنیا میں کوئی ملک پاکستان سے زیادہ سستا پیٹرول فروخت نہیں کر رہا،شاہدخاقا ن عباسی
شیئر کریں
شاہد خاقان عباسی کے مطابق دنیا میں کوئی ملک پاکستان سے زیادہ سستا پٹرول فروخت نہیں کر رہا، سستی شہرت کیلئے گزشتہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم رکھیں، فیصلہ برقرار رکھنے کی صورت میں حکومت کو 240 ارب روپے ادا کرنا ہوں گے۔ دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے اوگرا کی سمری مسترد کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے فیصلہ کیا ہے رواں ماہ قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہو گا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا بوجھ حکومت برداشت کرے گی۔ اس سے قبل گزشتہ روز ہم نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کی، اوگرا نے پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی کم سے کم اور زیادہ زیادہ شرح کی بنیاد پر تیار کردہ سمری پیٹرولیم ڈویڑن کو بھیجوائی۔سمری میں اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 83 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی، اسی طرح کم سے کم فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 21 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی، کم سے کم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 روپے 32 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی۔ سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 77 روپے 56 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں کم سے کم 36 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی۔