میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم رہنما عامر خان 17 سال بعد قتل کیس سے بری

ایم کیو ایم رہنما عامر خان 17 سال بعد قتل کیس سے بری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیوایم رہنما عامر خان سمیت دو ملزمان کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں باعزت بری کردیاہے ۔ سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل پر 17 سال بعد فیصلہ سنادیا۔ ہائیکورٹ نے عامر خان اور طارق کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کی سزا بڑھانے کے لیے سرکار کی درخواست مسترد کردی۔استغاثہ کے مطابق فاروق ستار کے حلقہ انتخاب میں الیکشن کے دوران 23 فروری 2003 کو متحدہ کے کارکن انعم عزیز اور محمد نعیم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایم کیوایم کے دونوں کارکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ۔انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے اس واقعے میں ملوث ہونے پر عامرخان کو 10برس اور ملزم طارق کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جسے انہوں نے سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔عامر خان اس وقت ایم کیوایم حقیقی کے جنرل سیکرٹری تھے ۔ ملزم طارق 17 برس سے جیل میں اور عامر خان ضمانت پر رہا تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں