میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کراچی آئیں، سندھ کی گائیڈ لائن پر عمل کریں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعظم کراچی آئیں، سندھ کی گائیڈ لائن پر عمل کریں، وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کو لاک ڈائون کے حوالے سے کراچی آنے کی دعوت دی ہے ۔مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کراچی آئیں تو لاک ڈاون سے متعلق صوبے کے ایس او پیز پر عمل کریں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم کراچی آکر مجمع نہ لگائیں، گاڑی میں دو افراد بیٹھیں اور چھ فٹ کا فاصلہ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ان گائیڈ لائنز پر وزیراعظم خود عمل کرکے دکھائیں گے تو عوام کو اچھا تاثر جائے گا۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ اگلے 2 ہفتے مزید سخت لاک ڈائون کیا جائے گا، یہ سمجھنا غلط ہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی شرح دوسرے ملکوں سے کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں اموات کی شرح 2 اعشاریہ 4 ہوگئی ہے ، جو بہت تشویشناک ہے ، کورونا کے بعض مریضوں کی اسپتال پہنچنے کے 24 گھنٹے میں موت واقع ہوگئی، بعض مریض ایسے بھی آئے کہ انہیں اسپتال مردہ حالت میں پہنچایا گیا۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان ہلاک ہوئے افراد کے پھیپھڑے متاثر ہوئے ، اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کورونا کے ہی کیسز ہیں، 15کیسز ایسے ہیں جن کی ہم نے تدفین کورونا کے مریضوں کی طرح کروائی۔انہوں نے کہا کہ کچھ ایسی اموات بھی ہیں جو رپورٹ نہیں ہو رہیں، 100 کے قریب اموات ایسی ہیں جن پر کورونا کا شبہ ہے ۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی شناخت ظاہر کرنا مناسب نہیں، بہت بڑے بڑے ادارے کے لوگ بھی کورونا سے متاثر ملازم کے نام بتا رہے ہیں، بڑا آدمی ہو تو اپنا نام چھپائے ، چھوٹے ملازم کا نام بتادے ، یہ ٹھیک نہیں ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں